ٹاٹے پور :گیس مکمل بند ،کھاناپکانا دشوار،لوگ سراپا احتجاج

ٹاٹے پور :گیس مکمل بند ،کھاناپکانا دشوار،لوگ سراپا احتجاج

ٹاٹے پور (نامہ نگار)سوئی گیس مکمل بند ہونے سے ٹاٹے پور لاوارث ہوگیا ، ایم این اے کے احکامات کو بھی گیس حکام نے ہوا میں اڑا دیا ،شہری سراپا احتجاج ہیں ۔

بتایاگیاہے کہ ٹاٹے پور اور ملحقہ آبادیوں بستی بھٹہ،بستی جھرلوالا،سٹیشن محلہ، امیرآباد محلہ ودیگرجگہوں پر گیس مکمل بند ہوچکی ہے جس سے کھانا پکانے میں دقت کا سامناہے ، شکایت کے باوجود کوئی سننے والاہے نہیں ہے ۔حالیہ دنوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی کے دورہ کے دوران لوگوں نے گیس بندش کی شکایت کی تو انہوں نے سوئی گیس ملتان کے جنرل منیجر کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

لیکن اس کے باوجود بھی گیس حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے شہریوں جمیل احمد۔ نصیر احمد ناہلیہ ریاست علی۔ ظفر اقبال۔ آصف ناہلیہ۔ جمشید بھٹہ۔ محمد یعقوب مغل۔ الطاف بھٹہ ودیگر کثیر تعداد لوگوں نے سوئی گیس حکام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری گیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں