اشٹام فروشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا:خالد محمود

اشٹام فروشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا:خالد محمود

بوریوالا(سٹی رپورٹر)ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی سردارخالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے اشٹام فروش یونین کے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

 اس موقع پر نومنتخب صدر سٹیمپ وینڈرز ایسوسی ایشن ملک عبدالحفیظ تبسم نے ایم پی اے کو تحصیل بوریوالا کے اشٹام فروشوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کے تدارک کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے درخواست کی جس پر سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نہ صرف تحصیل بوریوالا بلکہ پنجاب بھر کے اشٹام فروشوں کے حقوق کے لیے اسمبلی فلور پر آواز بلند کروں گا۔

گورنمنٹ کی طرف سے اشٹام فروشوں کو نئے سسٹم کے تحت ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے ہدایات تو دے دیں گئیں ہیں مگر سرکار نے ان کو وہ وسائل مہیا نہیں کئے جن کے یہ حقدار ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں اشٹام فروشوں کا کمیشن بڑھاناو دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ وثیقہ نویسوں کا ملک کے ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں