سکندر آباد،سینئر ٹیچر رانا مشتاق ٹریفک حادثے میں جاں بحق
شجاع آباد،سکندرآباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )سکندرآباد کے سینئر ٹیچر رانا مشتاق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سینئر ٹیچر رانا مشتاق گھر کی طرف آرہے تھے کہ اچانک ان کی چادر موٹرسائیکل کے پہیے میں آگئی اور وہ سڑک پر گر گئے ،ریسیکو نے نشتر ہسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ چاہ آڑے والا میں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اوراساتذہ کرام سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔