پولیس اہلکاروں کے تبادلے ‘ چوکی انچارج لاڑ 2دن میں تبدیل

پولیس اہلکاروں کے تبادلے ‘ چوکی انچارج لاڑ 2دن میں تبدیل

ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے کئی پولیس ملازمین کے تبادلے کر دئیے ۔سی پی او نے دو روز قبل لگائے گئے چوکی انچارج لاڑ اے ایس آئی شفیق احمد کو ہٹا دیا گیا اورجنرل بس سٹینڈ چوکی سے ہٹائے اے ایس آئی ارشد ڈوگر کو انچارج چوکی لاڑ لگا دیا گیا ۔

انسپکٹر خالد عباس کو انچارج ہومی سائیڈ و انوسٹی گیشن تھانہ الپہ، سب انسپکٹر افضل شاہ کو انچارج انوسٹی گیشن و ہومی سائیڈ بوہڑ گیٹ ،محمد عمران کو محرر تھانہ مخدوم رشید، اے ایس آئی خضر حیات خان کو انچارج چوکی نشتر، شاہد نواز کو محرر تھانہ شاہ شمس تعینات کیاگیا۔ دو روز قبل لگائے گئے محرر تھانہ سٹی شجاع آباد محمد رمضان کو ہٹا کر عامر صیام ، محمد فہیم کو محرر قادر پور راں، اے ایس آئی جاوید اقبال کو ممتاز آباد، سہیل اکبر کو محرر تھانہ کینٹ ، ضیا اللہ کو محرر بوہڑ گیٹ، زاہد حسین کو محرر دولت گیٹ، سب انسپکٹر محمد شان کو جلالپور سے تھانہ پرانی کوتوالی ، ایس آئیز الطاف حسین کو پاک گیٹ اور بدر منیر کو انچارج گارد سٹیٹ بینک لگادیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں