زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ الیکشن آج ہو گا، 585 ووٹرز رجسٹرڈ

 زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ الیکشن آج ہو گا، 585 ووٹرز رجسٹرڈ

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے الیکشن آج ہوں گے ،585اساتذہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

 بتایاگیا ہے کہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کی چا ر سیٹیں جو اساتذہ کے لئے مختص ہیں پر الیکشن آج ہورہے ہیں ،پرووائس چانسلر نے ایڈیشنل کنٹرولر زبیر خان کو ریٹرنگ آفیسر تعینات کردیا ہے ، پروفیسر کی سیٹ پر پروفیسرڈاکٹر امان اللہ ، اور ڈاکٹر آصف یاسین ، ایسوسی ایٹ کی سیٹ پر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار اور ڈاکٹر شمزہ فاطمہ، اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پرڈاکٹر عثمان اورمستنیر افضل لودھی جبکہ لیکچرر کی سیٹ پر محمد ساجد طفیل اور انجینئر وقاص ہاشمی میں مقابلہ ہوگا ، پولنگ دس بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی ۔لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی نشست پر ووٹنگ کے لئے ووٹر لسٹ بھی جاری کردی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں