موسیٰ شاہ میں 3دن سے بجلی بند،شہریوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج

 موسیٰ شاہ میں 3دن سے بجلی بند،شہریوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج

شجاع آباد )سٹی رپورٹر(شجاع آباد کی بستی داد کے علاقے شاہ موسیٰ میں تین دن سے بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔

تفصیل کے مطابق شجاع آباد میں بستی داد کے علاقے شاہ موسیٰ میں تین دن سے بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ لائن مین سے رابطہ کیا تو اس نے پیسوں کی ڈیمانڈ کی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لائٹ نہ ہونے کے باعث گھروں میں پینے کا پانی تک موجود نہیں ۔دور دراز بستی سے گھروں کے لئے پانی بھر کر لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے چیف آفیسر میپکو اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں