عمران کی غیر موجودگی میں گھر پر چھاپہ آمریت،پی ـ ٹی آئی رہنما

عمران کی غیر موجودگی میں گھر پر چھاپہ آمریت،پی ـ ٹی آئی رہنما

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عون حمید ڈوگر،ضلعی جنرل سیکرٹری مہر جاوید حسن،امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 273 اقبال پتافی،ضلعی سینئرنائب صدر مون شیخ و دیگر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی غیرموجودگی میں زمان پارک پر چھاپہ مار کر بدترین آمریت کا مظاہرہ کیا گیا۔

عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کٹھ پتلی نگران حکومت کی جانب سے نہتے کارکنوں پر بدترین شیلنگ تشدد کا نشانہ بناکر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا،اداروں کو سوچنا چاہیے کہ عمران خان کوئی دہشتگرد نہیں۔رہنماؤں کا پریس کانفرنس اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور زمان پارک میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں،چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے اور بدترین آمریت کو فروغ دیتے ہوئے عمران خان کا گھر توڑ دیا گیا،سینکڑوں بیگناہ کارکنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی،زمان پارک سے اسلحے کی برآمدگی کا ڈرامہ کرکے قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے ،کارکن اور کروڑوں شہری عمران خان کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں