ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،گہرے گڑھے ،گاڑیاں کھٹارہ

ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،گہرے گڑھے ،گاڑیاں کھٹارہ

ٹاٹے پور(نامہ نگار)ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے سڑک پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس کے باعث گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں ہیں ،ایمرجنسی میں مریضوں کو ہسپتال لیجانے میں بھی شدید مشکلات کا مامنا کرنا پڑتا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ٹاٹے پور سے براستہ بوھڑ سجان پور تا این ایل سی بائی پاس تک ملتان روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے ، گہرے گڑھے پڑ جانے سے سڑک سے گزرتا محال ہو گیا ہے ، رہی سہی کسر مٹی اور ریت سے لوڈ ٹرالیوں نے پوری کررکھی ہے ۔ سڑک پر چلنے والی گاڑیاں کھٹارہ بنتی جارہی ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹاٹے پور ودیگر ملحقہ علاقوں کا ملتان جانے کیلئے ایک ہی روڈ ہے جو سیاستدانوں کی عدمِ توجہ کے باعث ختم ہو چکا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان، کمشنر ملتان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے روڈ کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں