پانی کے جوہڑوں پر مچھروں کی بہتات،ڈینگی کا خطرہ

پانی کے جوہڑوں پر مچھروں کی بہتات،ڈینگی کا خطرہ

باگڑسرگانہ (نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں گندے پانی کے جوہڑوں پر مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے ،جس کے باعث ڈینگی کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔

سپرے نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے جس سے شہری ملیریا سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اور ملحقہ آبادیوں میں گندا پانی گلیوں اور دیگر خالی جگہوں پہ جمع ہونے کی وجہ سے شہر گندے پانی کے جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ مچھروں کی بہتات سے ڈینگی بخار پھیلنے کے خطرات بھی لاحق ہونے لگے ہیں۔ شہر میں پانی کے جوہڑوں پر مچھر مار سپرے نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگاہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ مچھروں کے کاٹنے کے فوری بعد ہی لوگ تیز بخار کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شہریوں احمدنواز ،محمدشاہد، جمشیداحمد،بلال محمد،سراج، اسلان احمد،محمد باقر ودیگر نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ باگڑسرگانہ اور اس کی ملحقہ آبادیوں میں فوری سپرے کرایا جائے تاکہ مچھروں سے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں