دس لاکھ کا سرکاری آٹا چوری کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

دس لاکھ کا سرکاری آٹا چوری کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے مستحق خاندانوں کو سپلائی کیا جانے والا مفت آٹا مبینہ کرپشن کی نذر ہونے لگا۔۔

جعلسازی سے دس لاکھ روپے کا سرکاری آٹا وصول کرنے والا گروہ پکڑا گیا، مستحق افراد خوار ہوگئے ،پوائنٹس پر لڑائی جھگڑے اور عملہ کی طرف سے خواتین کی تضحیک کرنا معمول بن گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کی حدود میں نوسرباز گروہ عملہ کی ملی بھگت سے 923 سرکاری آٹا کے تھیلے جعلی ٹوکن بنا کر لے گئے ۔ قانونگو منظور احمد نے شک گزرنے پر آصف، عامر، محمد اکرم، خورشید کے ٹوکن چیک کیے جو جعلی ثابت ہوئے ،ملوث افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔یہ گینگ جعلی ٹوکن بناکر متعلقہ عملہ کی جعلی مہریں لگا کرسرکاری آٹا خورد برد کررہا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عملہ سرکاری آٹا فروخت کر کر مال بٹور رہا ہے اور مستحق مرد و خواتین روزہ کے باوجود خوار ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے ہیں ، بدنظمی کا شکار پوائنٹس پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں