بیٹی کے سسرالیوں کا تشددکاشکار مشتاق گوالہ انصاف کیلئے دربدر

بیٹی کے سسرالیوں کا تشددکاشکار مشتاق گوالہ انصاف کیلئے دربدر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)بیٹی کے سسرالیوں کا تشددکاشکار مشتاق گوالہ انصاف کیلئے دربدر ہوگیا۔ڈبلیو بی کے رہائشی مشتاق احمد گوالے نے فیملی کے ہمراہ۔۔

احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ اسکی بیٹی کے سسرال کے 5 افراد اکرم، عثمان،منظور، محبوب، عرفان نے مجھ پرکلہاڑیوں، ڈنڈوں سے تشدد کر کے شدید زخمی کیا، گھڑی بھی چھین لی،بیٹی پانچ سال سے گھر بیٹھی ہے ، داماد خرچہ نہیں دیتا، حملہ آور سیاسی لوگ ہیں، ڈی پی او انصاف دلائیں ورنہ خود کشی پر مجبور ہوجاؤں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں