آٹاپوائنٹ پربغیرشناختی کارڈ سکین کیے ٹوکن نہ دینے پر سیاسی ٹاؤٹ کا اہلکار کو تھپڑ

آٹاپوائنٹ پربغیرشناختی کارڈ  سکین کیے ٹوکن نہ دینے  پر سیاسی ٹاؤٹ کا اہلکار کو تھپڑ

مونڈکا(نامہ نگار )خان گڑھ مفت آٹا پوائنٹ پر شناختی کارڈ سکین کیے بغیر ٹوکن نہ دینے پر مبینہ سیاسی ٹاؤٹ راؤ مسعود نے ٹاؤن کمیٹی کے۔۔

 سپروائزر محمد زبیر کو تھپڑ مار دیا۔ سینیٹری انچارج ملک یامین نے کہا ہے کہ راؤ مسعود پہلے بھی آفس میں آکر بھتہ کا مطالبہ کرچکا ہے ،انکار پر دھمکیاں دیتا ہے ،تھپڑ مارنے پرکارروائی نہ کی گئی تو ہڑتال کردینگے اور شہر کی صفائی بھی نہیں کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق راؤ مسعود ایک سیاسی رہنما کا ٹاؤٹ ہے اور مختلف محکموں کے دفاتر میں جا کر اجارہ داری اور رعب جھاڑنے کے لیے خود کو خفیہ ادارے کا ملازم ظاہر کرتا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں