امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج ملتان آئیں گے

امیر جماعت اسلامی  سراج الحق آج ملتان آئیں گے

ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج ملتان آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج منگل کو ملتان آئیں گے۔۔

سراج الحق ملتان میں مفت آٹا تقسیم کے دوران جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے گھر تعزیت کے لئے جائیں گے ۔ بعد ازاں سراج الحق میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔ اپنے دورے کے دوران سراج الحق امیر جماعت اسلامی ملتان اور جنوبی پنجاب کے ذمہ داروں سے ملاقات بھی کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں