شورشرابہ سے منع کرنے پر اوباشوں کی شہری پر فائرنگ، قتل کی دھمکیاں

شورشرابہ سے منع کرنے پر اوباشوں  کی شہری پر فائرنگ، قتل کی دھمکیاں

گگو منڈی(نامہ نگار+نمائندہ دنیا)گھر کے سامنے غل غباڑہ اور گندگی حرکتیں کرنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے شہری پر فائرنگ کردی ۔۔۔

قتل کی دھمکیا ں دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چک247ای بی میں عبدالرزاق،اقبال عرف چھموں ،ارشد علی اور ایک نا معلوم شاہد علی کے گھر کے سامنے گلی میں غل غباڑہ اور غلیظ حرکات کررہے تھے ، شاہد علی نے باہر نکل کر منع کیا تو ملزموں نے قتل کی دھمکیاں دیں اور عبدالرزاق نے پستول سے شاہد علی پر سیدھی فائرنگ کردی ،خوش قسمتی سے شاہد فوری گھر میں داخل ہونے سے بچ گیا۔یاد رہے کہ ملزم عبدالزاق پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں