4کلو سے زیادہ چرس برآمدگی ثابت ہونے پر 4سال قید

4کلو سے زیادہ چرس برآمدگی ثابت ہونے پر 4سال قید

ملتان(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر چار سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق ملزم محمد بلال کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 1008درج کیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے چار کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی،عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں