مفت آٹا کی فراہمی،عملہ کی حاضری یقینی بنائیں، سلمان لودھی

مفت آٹا کی فراہمی،عملہ کی حاضری یقینی بنائیں، سلمان لودھی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )ضلع مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور۔۔۔

 شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سلمان لودھی نے کہا کہ مفت آٹا پوائنٹس پر آٹے کی شفاف فراہمی اور متعلقہ عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا ،مسائل کو فوری حل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ،دفاتر میں عوام کیلئے رکاوٹوں کے بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں،تمام افسر پبلک سرونٹ ہیں ، فرائض ذمہ داری سے سرانجام دیں، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں،عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،کام نہ کرنے والے افسروں کی محکموں میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں