یوم زکوۃ پر محکمہ زکوۃ وعشر کا سیمینار اور واک کااہتمام

یوم زکوۃ پر محکمہ زکوۃ وعشر کا سیمینار اور واک کااہتمام

ملتان(خبرنگارخصوصی)محکمہ زکوۃ و عشر نے گزشتہ روز یوم زکوۃ منایا، اس سلسلہ میں ملتان آفس میں سیمینار کا انعقاد اور واک کی گئی ،جس کی قیادت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر وسیم ایوب اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر ملتان مہر محمد اسماعیل سیال نے کی۔

واک میں ضلع ملتان کے معززین اورعوامی نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکو ۃ و عشر وسیم ایوب اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر ملتان مہر محمد اسماعیل سیال کا کہنا تھا کہ پنجاب جیسے گنجان آباد صوبہ میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جبکہ محکمہ زکوۃ وعشر کے پاس موجود زکوۃ بجٹ غربت کی شرح کے مقابلے میں ناکافی ہے ۔ مستحقین زکوۃ کی زیادہ سے زیادہ امداد کے لئے ضروری ہے کہ صاحب ثروت افراد اپنی زکوۃ کی ادائیگی کے لیے حکومت کے نظام پر اعتماد کرتے ہوئے غریب، نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں