70بجلی چوروں کو 12لاکھ95ہزارجرمانہ ،59کیخلاف مقدمات

70بجلی چوروں کو 12لاکھ95ہزارجرمانہ ،59کیخلاف مقدمات

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 70صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنہیں 51ہزار747یونٹس بجلی چوری کرنے پر12لاکھ 95ہزارروپے جرمانہ کیاگیا جبکہ59 صارفین کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں ۔

 ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق28مارچ کو ملتان سرکل میں3 بجلی چوروں کو 49 ہزار 375 روپے جرمانہ کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 14 بجلی چوروں کو2لاکھ 52 ہزار139روپے جرمانہ ،وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو 30ہزارروپے جرمانہ ،ساہیوال سرکل میں 12 صارفین کو2لاکھ 56ہزار200 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان سرکل میں12بجلی چوروں کو2لاکھ 40ہزار700روپے جرمانہ ،مظفرگڑھ سرکل میں19صارفین کو2لاکھ 24ہزار968روپے جرمانہ ،بہاولنگر سرکل میں 6بجلی چوروں کو ایک لاکھ 73ہزار روپے جرمانہ اور خانیوال سرکل میں2 بجلی چوروں کو 47 ہزار 60 روپے جرمانہ کیاگیا جبکہ تمام سرکلز میں کل 59 صارفین کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں بھجوا ئی گئیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں