پنجاب بار کے آئی ٹی پراجیکٹ پر کام شروع ،گھر بیٹھے لائسنس کی تجدید ہوگی

پنجاب بار کے آئی ٹی پراجیکٹ پر کام  شروع ،گھر بیٹھے لائسنس کی تجدید ہوگی

ملتان(کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کے زیر اہتمام وکلاء کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ممبر آئی ٹی پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بار کے آئی ٹی پراجیکٹ پر کام شروع ہے ،جلد گھر بیٹھے پنجاب بار کے آن لائن پورٹل سے بار لائسنس کی تجدیداور تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بار پورٹل کے ذریعے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں لائسنس منتقل بھی کیا جاسکے گا ۔ پنجاب بار آئی ٹی پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے ہائیکورٹ کا لائسنس بنوایا بھی جا سکتا ہے ، پہلے وکلاء کو کسی بھی مسئلہ کے لئے لاہور پنجاب بار کونسل کے دفتر آنا پڑتا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں