زکریا یونیورسٹی کے 150 طلباوطالبات کو بینظیر انڈر گریجوایٹ سکالرشپ دینے کی منظوری

زکریا یونیورسٹی کے 150  طلباوطالبات کو بینظیر انڈر گریجوایٹ  سکالرشپ دینے کی منظوری

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکالرشپ سیل کے زیراہتمام بینظیر انڈر گریجوایٹ سکالرشپ کمیٹی کا جلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی جبکہ اجلاس میں ڈائریکٹر سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عنبرین علیم اور انتخاب عالم موجود تھے ۔ اجلاس میں 150 طلباوطالبات کو سکالرشپ دینے کی منظوری دی گئی ،جس کی مالیت تقریبا تین کروڑ روپے ہے ،بعدازاں طلباو طالبات میں سکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں