ڈاکٹر شمیم اختر سیال کوسی ای او ایجوکیشن ملتان کا ایڈیشنل چارج سونپ دیاگیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سی ای او ایجوکیشن ملتان کا ایڈیشنل چارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن ڈاکٹر شمیم اختر سیال کو سونپ دیا۔
جس کا محکمہ سکولز ایجوکیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سابقہ سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان کی 26مارچ کو ریٹائرمنٹ ہوئی تھی اور ڈاکٹر شمیم اختر سیال جون میں اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گی۔