زکریا یونیورسٹی میں وسائل کو مثبت انداز میں خرچ کریں، منصور قادر

زکریا یونیورسٹی میں وسائل کو مثبت انداز میں خرچ کریں، منصور قادر

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہاہے کہ زکریایونیورسٹی میں سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر سرائیکی۔۔

 زبان کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے ، یہ سرائیکی خط ہے اور اس خطے میں سرائیکی زبان کو ترجیح دینا چاہیے ،سنٹر کا قیام لائق تحسین ہے ، چائنیز زبان کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں جبکہ سرکاری وسائل کو مثبت انداز میں خرچ کیا جائے ۔صوبائی وزیر کا زکریا یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر کمیٹی روم میں فیکلٹی ممبران و انتظامی افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے ہونگے ۔دریں اثناانہوں نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے موقع پر کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی اور شرح خواندگی کے اہداف کے حصول میں سرکاری اداروں کے ساتھ نجی شعبے کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ملتان میں نجی شعبے کی طرف سے عالمی معیار کے ادارے کے قیام سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہکے طلبا بھی مستفید ہو سکیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں