8افراد کا ڈنڈوں سے کاشتکارپرتشدد، نقدی، موبائل چھین کر فرار

8افراد کا ڈنڈوں سے کاشتکارپرتشدد، نقدی، موبائل چھین کر فرار

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)تحصیل علی پور میں 8مسلح افراد نے ڈنڈوں سے کاشتکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا، نقدی،موبائل فون بھی چھین کرفرار ہوگئے ۔۔

تفصیل کے مطابق علی پور نے نواحی علاقہ محب شاہ حدود تھانہ کندائی کے رہائشی رشید احمد نائچ نے میڈیا کوبتایا کہ موضع باقر شاہ جنوبی منیر احمد اور غلام فرید سے گندم کی رقم تیس ہزار روپے لیکر واپس آرہا تھے کہ قریبی جنگل میں چھپے ہوئے شوکت حسین ،بخت علی ،بہار ،جاوید المعروف ٹھگ اوردو نامعلوم افراد جوکہ اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس تھے ،اچانک حملہ کردیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کرمیرے بیٹے منیر احمد کو شدید زخمی کردیا اور نقدی،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملزم شرپسندجرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ ہیں جو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں، ڈی پی او مظفر گڑھ سے اپیل ہے ملزموں کیخلاف فوری کارروائی اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔تھانہ کندائی نے درخواست پر ملزموں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں