میلسی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت،بجلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

میلسی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت،بجلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

میلسی (نامہ نگار )تحصیل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت،بجلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا،مریض اور لواحقین پریشان ہیں۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہسپتال میلسی میں بجلی کے۔۔

 بوجھ کی مناسب مینجمنٹ نہ ہونے سے اب تک چار ٹرانسفارمر جل چکے ہیں جس کی وجہ سے وارڈز،ایمرجنسی،آپریشن تھیٹر اور رہائشی کالونی میں بجلی بندہو جاتی ہے جبکہ ایئر کنڈیشنرز اور چلرز بھی بند رہتے ہیں۔واپڈا نے ٹرانسفارمرز کی مرمت کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رکھے ہیں مگر ان کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔ایس ڈی او طاہر شریف نے بتایا کہ ٹرانسفارمر مرمت کی مد میں ہسپتال 12لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ،انتظامیہ کو بار بار کہنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی جا رہی جس کی وجہ سے بجلی کا مسئلہ در پیش ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کامسئلہ حل کرنے کے بجائے جنریٹر چلا دیا جاتا ہے جس سے حکومتی خزانے پر لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں