سرکاری رقبہ پرقبضہ کی کوشش ،مرکز ی ملزم کیخلاف کارروائی کاحکم

سرکاری رقبہ پرقبضہ کی کوشش ،مرکز ی ملزم کیخلاف کارروائی کاحکم

مونڈکا (نامہ نگار)پولیس نے اربوں کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے متعلقہ پٹواری اور۔۔

تحصیلدار کومرکزی ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔تفصیل کے مطابق شاہجمال شہر کے وسط میں اربوں مالیت کی کئی ایکڑ اراضی موجود ہے ، بیشتر رقبہ پر رانا عبداللہ قبضہ گروپ قبضہ کر چکا ہے ،مزید رقبہ کو ہڑپ کرنے کی نیت سے مٹی سے لوڈ بیسیوں ٹرالیاں ڈلوانا شروع کر دیں ۔امیدوار حلقہ پی پی 273 و سربراہ اپنا ڈیموکریٹک گروپ شاہجمال یاسین کویتی نے 15پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا، پولیس نے قبضہ کرنے سے روک دیا، بعد ازاں یاسین کویتی نے وفد کے ہمراہ اے سی کو تحریری درخواست دی جس پر انہوں نے کارروائی کا حکم دیدیا، انہوں نے بتایا کہ یہ شخص اربوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ جما چکا ہے ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیمتی اراضی واگزار کرائیں اور سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں