پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ(ن)کی ریلی

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ(ن)کی ریلی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈیرہ ہنجراہاؤس کوٹ ادو سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔۔

جس کی قیادت سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدرملک احمدیار اور سابق ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدائے پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں ، شہدا ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں،ان کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں ،شہدا پاکستان کے محسن ہیں ،ان کے احسانات کا بدلہ نہیں دے سکتے ۔قوم اپنے غازیوں ، شہدا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتی ہے اور شہداکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے المناک واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پرمنصوبہ بندی کے تحت حملے کئے ہیں وہ کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔فوجی تنصیبات پر حملے ملک دشمنی ہیں۔شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنانے والے افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں