جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغانی گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 افغانی گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کر کے۔۔

بیرون ملک جانے والے دو افغان مسافروں کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم ویزہ ورک پر دوبئی سفر کررہے تھے ۔ملزموں کی شناخت محمد خالد اور عتیق اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اپنے رہائشی پتہ کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ۔ ملزموں کو ایف آئی اے سرکل ملتان کے حوالے کرکے مقدمات درج کرلئے ۔علاوہ ازیں ایف آئی اے ملتان نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروپ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ انسانی سمگلر تین افراد کو بھیک مانگنے کیلئے دبئی لے کر جا رہے تھے ۔ انسانی سمگلنگ گروپ کے سرغنہ عبد الغفور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار افراد میں شبیر، سلیم عباس اور محبوب شامل ہیں جو کہ تینوں معذور ہیں جنہیں دبئی منتقل کرکے بھیک مانگنے پر لگانا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں