ڈاکو چور بازنہ آئے ،شہریوں لاکھوں روپے سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں 4 مسلح ڈاکو ریاض الدین کے گھرمیں داخل ہوکراہلخانہ کو یرغمال بناکر اسلحہ کے زور پر 16 لاکھ 35 ہزار روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو نے یاسین ڈوگر سے موٹرسائیکل ،موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لئے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے گلزیب سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے ،تھانہ بہائالدین زکریا کے علاقے میں اشرف،تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں محمد نور،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بابر،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں مظہر سے موٹر سائیکلیں چھین لیں ۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں چورصادق کے گھر سے لاکھوں روپے کے جانور لے گئے ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں علی کے ٹرک سے لاکھوں روپے کے سگریٹ چوری کر لئے گئے ۔تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں غلام فرید کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں منیر احمد کے گھر سے تین لاکھ بیس ہزار روپے اور زیورات، تھانہ بہاء الدین زکریا کے علاقے میں اصغر کے گھر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔