خانیوال،فلٹر پلانٹس ناکارہ،صاف پانی نہ ملنے پر شہری بیمار

خانیوال،فلٹر پلانٹس ناکارہ،صاف پانی نہ ملنے پر شہری بیمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال میں فلٹر پلانٹس ٹوٹ پھوٹ کاشکار، فلٹر کی صفائی نہ ہونے سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلاہونے لگے۔

سینکڑوں کی آبادی میں صرف تین ٹوٹیاں زیر استعمال ہیں جبکہ باقی خراب ہیں،انچارج فلٹر پلانٹ کے غیر مناسب رویہ کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقہ لاہو رموڑ پر قائم فلٹر پلانٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،فلٹر کی صفائی نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،اہل علاقہ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اس علاقہ میں رہتے ہیں مگر تین ٹوٹیاں چلتی ہیں باقی ساری کی ساری خراب ہیں ، اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ فوری نوٹس لیکر فلٹریشن پلانٹس کو فعال اور فلٹر صاف کرائیں جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں