دوسرا نکاح کیوں کیا؟،دیور نے بھابھی کا گھر نذرآتش کردیا

دوسرا نکاح کیوں کیا؟،دیور نے بھابھی کا گھر نذرآتش کردیا

جودھ پور(نمائندہ دنیا)دوسرا نکاح کیوں کیا؟،دیور نے بھابھی کے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،قیمتی سامان جل کر راکھ ،اہل علاقہ کے آنے پرملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون نے حصول انصاف کے لئے تھانہ بارہ میل میں درخواست دائر کر دی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود ریحانہ سہو کی رہائشی خاتون مافیہ بی بی جو پانچ بچوں کی ماں ہے اور ایک سال قبل بیوہ ہو گئی تھی ،اس نے بچوں کی پرورش کی خاطر خاندان کی مرضی سے اپنے دیور فیض رسول سے دوسرا نکاح کر لیا جس کا اس کے دیور محمد شان کو رنج تھا ۔اسی رنجش پر اس نے مافیہ بی بی کے گھر کے کمرے میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے مکان میں موجود لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان اور چھت جل کر راکھ ہو گئی ۔متاثرہ خاتون نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں