تیزاب سے خوف وہراس ،زکریا یونیورسٹی میں پیپرمنسوخ

تیزاب سے خوف وہراس ،زکریا یونیورسٹی میں پیپرمنسوخ

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی سابق طالبات نے تیزاب سے خوف وہراس پھیلادیا، پیپر منسوخ کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایس میں اس وقت شدید خوف وہراس پھیل گیاجبکہ سابق طالبات حافظہ ام ہانی اور ام ایمن تیزاب کی بوتلیں لیکر پہنچ گئیں اور امتحانی کمروں کے دیواروں میں ڈالنا شروع کردیا جس پر خوف زدہ ہوکر طلباوطالبات کمرے سے باہرنکل گئے تیزاب کی بو کمرے میں پھیل گئی انہوں نے دو کمروں میں یہ عمل کیا اس دوران سکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے ان کو حراست میں لے لیا ۔دوران تفتیش انہوں نے بتایا کہ ان کی ڈگریاں تعطل کا شکار ہیں ایک سلپی ہے جبکہ دوسری کاکمپری ہنسو امتحان نہیں لیا جارہا ہے دوسال ہوگئے ہیں ہمارے والے مضمون آفر نہیں کرائے جارہے ہیں اس لئے یہ قدم اٹھانا پڑا ، جس پر سکیورٹی حکام نے ان سے ایک درخواست تحریر کراکے وائس چانسلر کے آنے تک معاملہ حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی اوروالدین کے حوالے کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں