باپ بیٹے کا بوڑھی بیوہ پر تشدد، بالوں سے پکڑکر گھسیٹتے رہے

باپ بیٹے کا بوڑھی بیوہ پر تشدد، بالوں سے پکڑکر گھسیٹتے رہے

جہانیاں(نمائندہ.دنیا)باپ بیٹے نے بوڑھی بیوہ پر تشدد کی انتہا کردی، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئی،انگلیاں اور کلائی ٹوٹ گئی۔

 نشترہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ بیوہ خاتون نے آئی جی، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج، انصاف اور تحفظ فراہم کر کے ظلم سے نجات دلائی جائے ۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 139 دس آر کی رہائشی ضعیف العمر بیوہ رخسانہ بی بی کی طرف سے سرور کو ٹھیکہ پر دی گئی زمین واپس چھڑانے کی رنجش پر سرور نے اپنے بیٹے سمیع اللہ کے ہمراہ گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،خاتون پر ڈنڈوں ،لاتوں ،مکوں کی بارش کردی، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے خاتون کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہوگئی، تشدد سے خاتون کی کلائی اور انگلیاں ٹوٹ گئیں،شورکرنے پر باپ بیٹا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،متاثرہ خاتون کو پہلے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد لایا گیا جہاں میڈیکل ڈاکٹ جاری ہونے پر تحصیل ہسپتال جہانیاں لایا گیا ،کلائی انگلیوں کا ممکنہ فریکچر ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں