پینا فلیکس پھاڑنے پر تحریک لبیک کا پولیس سے تنازع

پینا فلیکس پھاڑنے پر تحریک لبیک کا پولیس سے تنازع

ملتان (خبر نگار خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے بہاولپور بائی پاس پر پینا فلیکس پھاڑے جانے پرکارکنوں کا پولیس کے ساتھ تنازع ہو گیا۔

 تھانہ ممتاز آباد کے اے ایس آئی کی جانب سے کارکن کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے پر ضلعی امیر مفتی محمد مظہر حسین چشتی، ڈویژنل ناظم بلال نور رضوی، ملک اظہر احمد سندیلہ، ضلعی ناظم نشرواشاعت نعیم حیدر عوامی، سکندر حیات بھٹی اور دیگر ذمہ داران موقع پر جمع ہوگئے اور بہاولپور روڈ کو بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔ تنازع بڑھنے پر ایس پی اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے ، مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا۔ بعدازاں تحریک لبیک کی ضلعی قیادت کی مدعیت میں پینافلیکس پھاڑنے والے افراد اور کارکن کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں