نشتر میں کلریکل سٹاف کی کمی ،50سے زائداسامیاں خالی

نشتر میں کلریکل سٹاف کی کمی ،50سے زائداسامیاں خالی

ملتان(نیوز رپورٹر) نشتر ہسپتال میں کلریکل سٹاف کی شدید قلت ہے جبکہ پچاس سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں ، ایپکا نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے نئی بھرتیاں کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال میں اس وقت کلریکل سٹاف کی شدید کمی ہے جس کے باعث بیشتر انتظامی امور شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، ایپکا نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کلیریکل سٹاف کی پچاس سے زائد سیٹیں خالی ہیں جس کے باعث ہسپتال کے انتظامی امور شدید متاثر ہو چکے ہیں جبکہ نشتر ٹو کے آؤٹ ڈور کو فعال کرنے کیلئے انتظامیہ نے نشتر ہسپتال سے مزید چھ اہلکاروں کا تبادلہ نشتر ٹو میں کردیا جس پر کلیریکل کمیونٹی کو شدید تشویش ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نشتر ہسپتال میں کلریکل سٹاف کی خالی سیٹوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں