دوکوٹہ :بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو جانیوالی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

دوکوٹہ :بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو جانیوالی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

دوکوٹہ (نامہ نگار)دوکوٹہ کے نواح میں واقع تینوں بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو جانے والی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں ۔مریضوں اور علاقہ مکینوں ۔۔

کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ تفصیل کے مطابق دوکوٹہ کے نواح میں واقع بنیادی ہیلتھ سنٹر چک 195 ڈبلیو بی، چک151 ڈبلیو بی اور چک 145 ڈبلیو بی کو جانے والی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہی۔بنیادی ہیلتھ سینٹرز پر ایمبولینس بھی دستیاب ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو دستیاب ہوتی ہے ۔ ایمبولینس کی سہولت میسر ہونے کے باوجود ان تینوں سینٹرز کو جانے والی سڑکیں خستہ حال ہیں جس سے مریضوں اور گاؤں کے مکینوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہالیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں سڑکوں کو از سر نو تعمیر کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں