سرکاری سکولوں میں طلبا کونئی کلاسز کی کتابیں نہ مل سکیں

سرکاری سکولوں میں طلبا کونئی کلاسز کی کتابیں نہ مل سکیں

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )پنجاب حکومت کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کوتاحال نئی کلاسز کی کتابیں نہیں مل سکیں،گرمیوں کی چھٹیوں کابھی آغاز ہوگیا، طلبا کیلئے کورس کی تیاری مسئلہ بن گئی۔۔۔

والدین اور طلبا پریشان میں مبتلا ہیں۔ تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب بھر میں اور بالخصوص ضلع مظفر گڑھ ، خان گڑھ ، روہیلانوالی اور گردونواح میں سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ کل سے موسم گرما کی تعطیلات بھی شروع ہو رہی ہیں، تاحال چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں کلاس کو کتابیں مہیا نہیں کی گئیں ۔ چیئرمین سول سوسائٹی فورم رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے پنجاب کی نگران حکومت سے نئی کلاسز کی کتابیں فوری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ طلبا گرمیوں کی تعطیلات میں کورس کی تیاری کر سکیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں