بہاول پور ڈویژن :فنڈز پورے نہ ملنے پر تمام منصوبے ادھورے

بہاول پور ڈویژن :فنڈز پورے نہ ملنے پر تمام منصوبے ادھورے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) گزشتہ سال بہاول پور ڈویژن میں 635 نئی اور پرانی سکیموں کیلئے 44 ارب روپے منظور کیے گئے ۔۔۔

تاہم 39 ارب روپے کے فنڈز جاری ہونے پر تمام منصوبوں پر فراہم کردہ بجٹ کا 80 فیصد خرچ ہونے کے باوجود کوئی بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا ادھورے منصوبوں کے باعث شہریوں کی مشکلات تا حال برقرار ہیں ، ڈویژن میں 375 پرانی ، 62 نئی سکیموں کیساتھ 198 سکیمیں شامل بھی کی گئیں جن کیلئے گزشتہ سال 44 ارب منظور کیے گئے تاہم منصوبوں کیلیے 39 ارب کا فنڈ زجاری کیا گیا جس کی وجہ سے فراہم کردہ بجٹ کا 80 فیصد خرچ ہونے کے باوجود تا حال کوئی بھی سکیم مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ادھورے منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کی مشکلات برقرار ہیں اس حوالے کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے روزنامہ دنیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے فنڈز کی فراہمی تعطل کا شکار رہی آئندہ بجٹ میں منصوبوں کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی درخواست کر دی ہے تاکہ ادھورے منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں