فوج وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن :عامر صدیقی

فوج وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن :عامر صدیقی

ملتان(خبرنگارخصوصی)اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ایک محب وطن جماعت ہے ، جو وطن سے محبت کرتا ہے وہ افواج پاکستان سے بھی محبت کرتا ہے کیونکہ وہی وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن ہے ۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔

ملتان میں اہل حدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدیت اللہ رحمانی و ضلعی جنرل سیکرٹر ی حافظ سمیع اللہ و قاری جلیل الرحمن کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت سبھی اداروں کا احترا م کرتے ہیں تاہم عدلیہ میں ون مین شو ختم ہونا چاہیے ۔ ماضی میں بھی کئی سیاست دان عدالتوں سے گرفتار کئے گئے لیکن تحریک انصاف کا ردعمل ایک سیاسی جماعت کا ردعمل نہیں تھا بلکہ ایسے فین کلب کا ردعمل تھا جو ایک شدت پسند فرقے میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ یہ فین کلب اپنے علاوہ کسی کو درست نہیں سمجھتا۔ تحریک انصاف کے ردعمل میں بہت زیادہ شدت دراصل اس تربیت کا نتیجہ تھی جو پارٹی قیادت نے اپنے بیانات کے ذریعے کی پاک فوج محدود وسائل کے ساتھ بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں