نظریاتی بنیاد پر قائم جماعتیں کبھی ناکام نہیں ہوتیں: راشد نسیم

نظریاتی بنیاد پر قائم جماعتیں کبھی ناکام نہیں ہوتیں: راشد نسیم

ملتان(خبرنگارخصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ نظریاتی بنیاد پر قائم جماعتیں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ جماعت اسلامی کی بنیاد مضبوط ہے جس کی بنیاد پر یہ آج تک قائم ہے ۔ملتان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی،پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ملکی معیشت اور قومی اداروں کو تباہ کیا۔ ان کی حکومتوں کو عوام نے آزما لیالیکن عوام کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ۔کسی کو فکر نہیں ٹاپ فائیو کی ایئر لائن آج زبوں حالی کا شکار ہے ۔ سٹیل مل،ریلوے اور دیگر قومی ادارے آج تباہ و برباد ہیں لیکن حکومتیں کرسی کے نشہ میں گم ہیں اور عام آدمی بھوک اور افلاس سے لڑ رہا ہے ۔ پاکستان کا نوجوان نشہ اور چوری کی لت میں پڑ چکا ہے جس کی وجہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور قیم جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں