ایل پی جی دکانداروں کی لوٹ مار شہری لٹنے پر مجبور
جودھ پور(نمائندہ دنیا)ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانوں کے مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا، مرضی کے ریٹ مقررلئے ، شہری لٹنے پر مجبور ،انتظامیہ غائب ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔
کبیروالا کے نواحی علاقوں بارہ میل،جودھ پور،چوپڑہٹہ،ماڑی سہو،ککڑہٹہ اور سرائے سدھو میں ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانوں کے مالکان نے گیس کے مرضی کے ریٹ طے کر رکھے ہیں اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ،عوام لٹنے پر مجبور ہے ،12 کلو والے سلنڈر کا ریٹ 2360 ہے جبکہ دکاندار 2700 سے 2900 تک وصول کر رہے ہیں 1 کلو گیس 180 روپے کی ہے جبکہ دکاندار 250 سے 270 تک فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں رمضان،اقبال،دلاور،اعجاز و دیگر کا کہنا ہے کہ متعدد بار اعلیٰ حکام کو بھی بتایا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ ہے کہ مہنگی اور مقدار میں کم ایل پی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔