زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عدم منتقلی 2بھٹہ خشت سیل

 زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عدم منتقلی  2بھٹہ خشت سیل

جودھ پور(نمائندہ دنیا)ککڑہٹہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عدم منتقلی پر دو بھٹہ خشت سیل کر دئیے گئے۔

سیل کھلوانے کے لئے مالکان اور محکمہ ماحولیات ساز باز کر نے لگ۔تحصیل بھر میں آلودگی پھیلانے والے کاروبار جوں کے توں جاری ہیں ،انتظامیہ کہیں نہیں نظر آ رہی ۔تفصیل کے مطابق محکمہ ماحولیات کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے خبریں شائع ہونے پر محکمہ ماحولیات خانیوال کی ٹیم نے دکھاوے کی فرضی کارروائی کرتے ہوئے ککڑہٹہ میں آلودگی پھیلانے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے دو بھٹہ خشت سیل کر دئیے ۔معلوم ہوا ہے کہ سیل کھلوانے کے لئے بھٹہ مالکان اور محکمہ ماحولیات کے افسروں کے درمیان مک مکا جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں