3موٹرسائیکل،بیٹری ،انورٹر،سیل مرغااورمرغی چوری
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں تین موٹرسائیکل، بیٹری اور انورٹر، سیل مرغا اور مرغی چوری کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق موضع ڈوگرکے رہائشی امجد اعوان کی کلینک،چک نمبر 516کے احمد رمضان کی سکول،ہ وارڈنمبر14اے منڈی کے رہائشی عاطف قریشی کی گھر کے باہر سے موٹرسائیکلیں غائب ہوگئیں۔ موضع پرہاڑغربی غیرمسقتل میں زمیندار محمدیوسف کھیڑا کے گھرسے سیل مرغا او رمرغی مالیتی 55ہزار دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 518ٹی ڈی اے میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے بیٹری اور انورٹرمالیتی ایک لاکھ 50 ہزارچوری کرلئے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔