پاک فوج کی حمایت میں یکجہتی شہداریلی،شہریوں کی بھرپور شرکت

پاک فوج کی حمایت میں یکجہتی  شہداریلی،شہریوں کی بھرپور شرکت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں پاک فوج کی حمایت میں یکجہتی شہداریلی نکالی گئی،ریلی میں بڑی تعداد میں کار اور موٹر سائیکل سوار شہریوں نے شرکت کی۔

 بتایا گیا ہے کہ مظفرگڑھ میں پاک فوج کی حمایت میں یکجہتی شہدا ریلی نکالی گئی،ریلی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عثمان فاروق کی قیادت میں جھنگ روڈ سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مظفرگڑھ پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔اس موقع پر عثمان بلوچ و دیگر شرکاکا کہنا تھا کہ فوج،پولیس،رینجرز اور دیگر سکیورٹی فورسز کے شہداقوم کا فخر ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں