شجاع آباد میں پاسپورٹ آفس کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
سکندرآباد،شجاع آباد(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شجاع آباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ،شجاع آباد میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دیدی گئی،نونیفکیشن جاری ہو گیا۔
یوسف رضا گیلانی نے فون پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں تین کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے ،ایک شناختی کارڈ، دو پاسپورٹ کے ہونگے ،ایک دن میں600افراد کے پاسپورٹ کا پراسس ہوسکے گا جبکہ آفس میں دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے موبائل وین بھی دسیتاب ہوگی جودوراز علاقوں میں جاکر پاسپورٹ بنائی گی،پاسپورٹ آفس ایک ماہ میں مکمل ہوکر اپنا کام شروع کردے گا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیرہ افسرخان چاکرانی پر تحصیل شجاع آباد کے عوام نے عبدالقادر گیلانی سے شجاع آبادمیں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کامطالبہ کیا تھا جس پر یوسف رضا گیلانی نے پاسپورٹ آفس کا نوٹیفکیشن جاری کرادیا ۔ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر سابق یوسی چیئرمین افسرخان چاکرانی، سجاد خان بلوچ، راؤ عبدالقیوم خالد ودیگر نے یوسف رضاگیلانی اور عبدالقادرگیلانی کا شکریہ ادا کیا۔