بنیادی مراکز صحت وہاڑی میں فیملی پلاننگ کاؤنٹر لگا دئیے :چودھری عاصم

بنیادی مراکز صحت وہاڑی میں فیملی  پلاننگ کاؤنٹر لگا دئیے :چودھری عاصم

وہاڑی(نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی)ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر وہاڑی چودھری عاصم ہدایت نے کہا ہے کہ وہاڑی کے بنیادی مراکز صحت پر محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے فیملی پلاننگ کاؤنٹر لگا دئیے گئے ہیں۔

 چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ثمن رائے کے حکم پر ضلع بھر کے مختلف بنیادی مراکز صحت پر فیملی پلاننگ کاؤنٹر کے ذریعے لوگوں کو بہبود آبادی کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جہاں لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورے اور مفت ما نع حمل ادویات مہیا کی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں