شجاع آباد،میونسپل کمیٹی دکانوں کی فروخت،مافیا میں تھرتھلی

شجاع آباد،میونسپل کمیٹی دکانوں کی فروخت،مافیا میں تھرتھلی

شجاع آباد ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی فروخت کا سکینڈل، مافیا میں تھرتھلی ، قابض افراد کا دکانوں کی الاٹمنٹ کے لئے ۔۔

میونسپل کمیٹی کے ٹاؤٹ افراد سے رابطے ، سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر فیاض جتالہ نے چیف آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دکانیں فروختگی کا سکینڈل سامنے آیا جس میں مافیا نے میونسپل کمیٹی کی ملکیتی سرکاری دکانیں نیلامی میں معمولی کرائے پر حاصل کرکے بھاری بھرکم کرائے پر آگے تھرڈ پارٹی کو کرائے پر دے دیں یا میونسپل کمیٹی کی دکانیں غیرقانونی طور پر فروخت کردیں، میونسپل کمیٹی شجاع آباد کی 3سو سے زائد دکانوں میں سے 80 سے 90 فیصد دکانیں نیلامی میں حاصل کرنے والے افراد نے فروخت کردی ہیں جو کہ نیلامی شرائط کی سراسر خلاف ورزی ہے ، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد تحقیقات کریں اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کی الاٹمنٹ کینسل کرکے دوبارہ نیلامی کریں تاکہ سرکاری خزانے کو بھاری نقصان سے بچایا جاسکے جبکہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا نے اپنے بچاؤ کے لئے ہاتھ پیر مارنا شروع کردیئے ہیں اور اعلیٰ افسران سے مبینہ ساز باز ہوکر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کا امکان ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں