تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی میونسپل ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی  میونسپل ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

کوٹ ادو(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے ملازمین و پنشنروں کی کئی روز سے جاری ہڑتال تنخواہ دینے کے وعدے پر ختم۔۔۔

تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر کئی روز سے ہڑتال جا ری تھی گزشتہ روز جنرل سیکرٹری آل پاکستان بلدیاتی ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن کے چیئرمین مرزا محمد عیسیٰ ڈی جی خان نے کوٹ ادو کا دورہ کر کے ملازمین کے مسائل کے بارے میں پوچھا ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔ ، چودھری محمد ارشد نے چیئرمین مرزا محمد عیسیٰ کو یقین دہانی کرائی کے گرانٹ آتے ہی 26 یا 27 تاریخ کو تمام ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دے دی جائیں گی جس پر ملازمین نے چیئرمین مرزا محمد عیسیٰ کے کہنے پر ہڑتال ختم کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں