قصبہ گجرات کوماڈل سٹی بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ ،پارکو میں معاہدہ

قصبہ گجرات کوماڈل سٹی بنانے  کیلئے ضلع انتظامیہ ،پارکو میں معاہدہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اور پارکو کے مابین قصبہ گجرات کو ماڈل میونسپل کمیٹی بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔

 ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی طرف سے کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود اور پارکو کی جانب سے ندیم اجود چشتی نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ میونسپل کمیٹی گجرات میں دیہی مرکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا جہاں ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، برن یونٹ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ میونسپل کمیٹی قصبہ گجرات کی حدود میں 6واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے ۔ چوک قریشی سے قصبہ گجرات تک دو رویہ سٹرک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں