ٹاٹے پور میں ڈگری کالج نہ ہونے سے طالبات تعلیم سے محروم

ٹاٹے پور میں ڈگری کالج نہ ہونے سے طالبات تعلیم سے محروم

ٹاٹے پور (نامہ نگار) ٹاٹے پور میں ڈگری گرلز کالج نہ ہونے سے ایف اے کے بعد طالبات تعلیم سے محروم ہیں ۔۔۔

صاحب ثروت تو ملتان میں بھی تعلیم دلوارہے ہیں مزدور اور غریب والدین تعلیم کے اخراجات نہ برداشت کرنے پر اپنی بچیوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں کئی حکومتیں آئیں لیکن کسی نے بھی آج تک اس گرلز ہائر سکینڈری سکول کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالج کا درجہ نہیں دلوایا جس سے ٹاٹے پور ودیگر نواحی مواضعات کی طالبات پریشان ہیں علاقہ کے سنجیدہ افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے علاقہ میں تعلیم کے حوالے سے ایسی ہونہار طالبہ ہیں جو ایف اے تعلیم کے بعد ملتان جاکر تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے محکمہ تعلیم ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، کمشنر ملتان محکمہ تعلیم پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹاٹے پور کو اپ گریڈ کرکے ڈگری گرلز کالج بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں