خان گڑھ بائی پاس عرصہ دراز سے خستہ حال،حادثات معمول
مونڈکا ( نامہ نگار) سال ہاسال سے خان گڑھ بائی پاس کی خستہ حال سڑک مرمت نہ ہوسکی، روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔۔
، گاڑیاں الٹنے لگی، حادثات معمول بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق خان گڑھ بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی، بڑے بڑے گڑھے پڑ نے سے حادثات معمول بن گئے ، آئے روز گاڑیاں الٹنے سے جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا ہے ۔گزشتہ 13 سال سے تاحال خان گڑھ بائی پاس روڈ کی مرمت نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی حکومت نے کوئی فنڈز جاری کیے ۔ روڈ کی خستہ حالی پر متعدد بار یہاں کے رہائشی افراد نے احتجاج کیا ہے مگر احتجاج بے سود نکلا ہے عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے خان گڑھ بائی پاس روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔